Posts

Showing posts from September, 2025

ضروریات ایک عبادت

 ✨ سبق آموز حکایت ✨ ایک بادشاہ نے ایک عبادت گزار سے پوچھا، جو کہ بال بچوں والا تھا: “تیری زندگی کس حال میں گزرتی ہے؟” عابد نے عرض کیا: “تمام رات مناجات میں، صبح حاجتوں کی دعا میں، اور سارا دن اخراجات کی فکر میں گزرتا ہے۔” بادشاہ کو اشارہ سمجھ آگیا اور حکم دیا کہ اس عابد کا خرچ مقرر کردیا جائے تاکہ بچوں کی فکر دل سے نکل جائے اور وہ سکون سے عبادت کرسکے۔ --- 🖋️ مثنوی اے بال بچوں کی بیڑی میں گرفتار، پھر آزادی کا خیال نہ کرنا۔ اولاد، روٹی، کپڑے اور روزی کا غم، تجھے عالمِ ملکوت کی سیر سے لوٹا لائے گا۔ تمام دن یہ نیت کرتا ہوں، کہ رات کو خدا کی عبادت میں لگوں گا۔ مگر جب نماز کی نیت باندھتا ہوں، تو فکر ہوتی ہے صبح کو بال بچے کیا کھائیں گے… --- 🌿 سبق رزق کی فکر انسان کی عبادت میں بھی رکاوٹ بن جاتی ہے۔ اہل خانہ کی ضروریات پوری کرنا بھی عبادت ہے۔ حکمران کی اصل ذمہ داری رعایا کے فقر و فاقہ کو دور کرنا ہے۔ 🌸 اگر یہ حکایت آپ کو پسند آئی تو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں، اور مزید سبق آموز کہانیاں پڑھنے کے لیے ہمارے بلاگ پر وزٹ کریں۔