اعتدال ہی اصل عبادت ہے

 🌹 سبق آموز حکایت 🌹


ایک عابد کے بارے میں آتا ہے کہ وہ رات کو دس سیر کھا لیتا اور صبح تک ایک قرآن ختم کر لیتا۔

یہ سن کر ایک صاحبِ دل نے فرمایا:

اگر وہ آدھی روٹی کھا کر سو جاتا تو اس سے زیادہ بہتر تھا۔


✍️ پیغام:

اصل نیکی اور معرفت صرف زیادہ عبادت کرنے میں نہیں، بلکہ نفس پر قابو پانے اور میانہ روی اختیار کرنے میں ہے۔

جب پیٹ ضرورت سے زیادہ بھر جائے تو دل کی روشنی بجھ جاتی ہے اور حکمت و معرفت کی راہیں بند ہو جاتی ہیں۔


📖 سعدی شیرازی فرماتے ہیں:

"پیٹ کو کھانے سے خالی رکھ

تاکہ تو اسمیں معرفت کا نور دیکھے۔

تو دانائی سے اسی لئے خالی ہے،

کہ تیرا ناک تک پیٹ بھرا ہے۔"


✨ سبق:


اعتدال اور سادگی ہی اصل عبادت ہے۔


کم کھانا، زیادہ سوچنا اور خلوص سے عمل کرنا ہی انسان کو اللہ کے قریب کرتا ہے۔


نفس پر قابو پالینا ہزاروں عبادتوں سے بڑھ کر ہے۔



🤲 اللہ ہمیں ظاہری عبادت کے ساتھ باطنی اصلاح کی بھی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔


۔محمد مختار امجدی 


📩 اگر آپ کو یہ حکایت پسند آئی ہو تو نیچے تبصرہ ضرور کریں، اور اپنے دوستوں سے شیئر کریں تاکہ یہ سبق زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچے۔


🔖 مزید اسلامی اور اخلاقی کہانیوں کے لیے ہمارے بلاگ کو Follow کریں:

👉 Gulistan1241.blogspot.com-

Comments

Popular posts from this blog

حضرت سیدنا امام غزالی۔ رحمۃاللہ علیہ الوالی دینی خدمات و اثرات

🐺 بھیڑئیے کا بچہ

حسد کی آگ