Posts

Showing posts from August, 2025

برے دوست اور بد مزاج بیوی کی حقیقت ۔

Image
 ✨ سبق آموز حکایت ✨ دمشق میں دوستوں کی صحبت سے دل تنگ ہوگیا تو میں قدس کے جنگل کی طرف نکل گیا اور جانوروں سے محبت کرنے لگا۔ پھر فرنگیوں نے قید کر کے مجھے یہودیوں کے ساتھ طرابلس کی خندق میں مٹی ڈھونے پر لگا دیا۔ اسی دوران حلب کا ایک رئیس وہاں سے گزرا، جو مجھے جانتا تھا۔ اس نے میری حالت دیکھی اور دس دینار دے کر قید سے چھڑایا اور اپنے ساتھ لے گیا۔ اس کی ایک بیٹی تھی جس سے سو دینار پر میرا نکاح کردیا۔ کچھ دن گزرے تو اس عورت نے بد مزاجی شروع کردی، زبان درازی اور طعنہ زنی سے میرا جینا دوبھر کردیا۔ ایک دن کہنے لگی: “کیا تم وہی نہیں ہو جسے میرے باپ نے دس دینار دے کر فرنگیوں کی قید سے چھڑایا تھا؟” میں نے جواب دیا: “ہاں، لیکن میں وہی ہوں جسے دس دینار دے کر فرنگیوں کی قید سے چھڑایا گیا، مگر سو دینار کے عوض تیرے ہاتھوں گرفتار کردیا گیا۔” --- 🖊️ اشعار نیک آدمی کے گھر میں بد عورت، اسی عالم میں اس کے لئے دوزخ ہے۔ بچائے خدا برے ساتھی سے، اے ہمارے رب! ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچا۔ میں نے سنا ایک بزرگ نے بکری کو بھیڑیے کے پنجے سے چھڑایا۔ رات کو اس نے بکری کے گلے پر چھری پھیر دی، بکری فریاد کرنے لگی: “ب...

اعتدال ہی اصل عبادت ہے

 🌹 سبق آموز حکایت 🌹 ایک عابد کے بارے میں آتا ہے کہ وہ رات کو دس سیر کھا لیتا اور صبح تک ایک قرآن ختم کر لیتا۔ یہ سن کر ایک صاحبِ دل نے فرمایا: اگر وہ آدھی روٹی کھا کر سو جاتا تو اس سے زیادہ بہتر تھا۔ ✍️ پیغام: اصل نیکی اور معرفت صرف زیادہ عبادت کرنے میں نہیں، بلکہ نفس پر قابو پانے اور میانہ روی اختیار کرنے میں ہے۔ جب پیٹ ضرورت سے زیادہ بھر جائے تو دل کی روشنی بجھ جاتی ہے اور حکمت و معرفت کی راہیں بند ہو جاتی ہیں۔ 📖 سعدی شیرازی فرماتے ہیں: "پیٹ کو کھانے سے خالی رکھ تاکہ تو اسمیں معرفت کا نور دیکھے۔ تو دانائی سے اسی لئے خالی ہے، کہ تیرا ناک تک پیٹ بھرا ہے۔" ✨ سبق: اعتدال اور سادگی ہی اصل عبادت ہے۔ کم کھانا، زیادہ سوچنا اور خلوص سے عمل کرنا ہی انسان کو اللہ کے قریب کرتا ہے۔ نفس پر قابو پالینا ہزاروں عبادتوں سے بڑھ کر ہے۔ 🤲 اللہ ہمیں ظاہری عبادت کے ساتھ باطنی اصلاح کی بھی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔ ۔محمد مختار امجدی  📩 اگر آپ کو یہ حکایت پسند آئی ہو تو نیچے تبصرہ ضرور کریں، اور اپنے دوستوں سے شیئر کریں تاکہ یہ سبق زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچے۔ 🔖 مزید اسلامی اور اخلاقی کہانیوں...