Posts

Showing posts from June, 2026

ہجری تقویم کا آغاز

 ہجری تقویم کا آغاز: تاریخ، پس منظر اور اہمیت اسلامی دنیا میں رائج ہجری تقویم مسلمانوں کی مذہبی، سماجی اور تاریخی زندگی کا ایک اہم حصہ ہے۔ یہ تقویم چاند کی گردش پر مبنی ہے اور اسی کے ذریعے رمضان المبارک، حج، عیدین اور دیگر اسلامی عبادات کے اوقات متعین کیے جاتے ہیں۔ لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ہجری تاریخ کا آغاز کب ہوا اور اسے کس نے جاری کیا؟ ہجری تقویم کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں خطوط، معاہدات اور دیگر معاملات میں تاریخ لکھی جاتی تھی، لیکن کوئی مستقل سال مقرر نہیں تھا۔ چنانچہ جب اسلامی ریاست وسیع ہوئی اور مختلف علاقوں میں سرکاری مراسلت بڑھ گئی تو تاریخ کے تعین میں مشکلات پیش آنے لگیں۔ روایت میں آتا ہے کہ عراق کے گورنر حضرت ابو موسیٰ اشعری نے خلیفۂ وقت حضرت عمر بن خطاب کو خط لکھا کہ آپ کے خطوط تو موصول ہوتے ہیں مگر ان میں سال درج نہیں ہوتا، جس کی وجہ سے انتظامی دشواریاں پیدا ہوتی ہیں۔ ہجری تقویم کا اجراء اس مسئلے کے حل کے لیے حضرت عمر بن خطاب نے صحابۂ کرام کی ایک مجلسِ مشاورت منعقد فرمائی۔ اس میں مختلف تجاویز پیش کی گئیں کہ اسلامی تاریخ کا آغاز کس واقعے سے کیا ج...

ناندیڈ میں سدو بابا

شہر ناندیڈ کے مالٹیکڑی اسٹیشن کے سامنے ایک سیلانی بابا۔ کا چلہ بنایا گیا ہے جسکو بنانے والا ایک غیر مسلم شخص ہے۔ جسکا کہنا یہ ہے میں نے سیلانی بابا کی مزار کی ایک اینٹ یہاں ۔ لاکر۔ دفن کردیا ہے اور لوگ وہاں آتے ہیں اور فیض یاب ہوتے ہیں یہاں پر آنے والے تقریبا مسلم لوگ ہیں۔ جو دور دراز سے آتے ہیں ۔ جس طرح سے ایک آسیب زدہ شخص چلا پکار کرتا ہے ۔ ویسے لوگوں کو کوی طاقت سوار ہوتی ہے ۔ کچھ تو شیر کی آواز نکالتے ہیں گویا سیلانی بابا۔ کا شیر اس پر سوار ہوا۔ لیکن جو لوگ وہاں جاتے ہیں وہ کہتے ہیں میرا فائدہ ہوا۔ میں مرض سے سبکدوش ہوا بڑا کرم ہوگیاا وغیرہ وغیرہ۔  جس جگہ یہ بنایا گیا ہے اس جگہ پر ایک دور میں 2007ء اور اس سے پہلے لوگ بول و براز ۔ کو جایا کرتے تھے۔ جو کہ کھلی جگہ تھی صرف جھاڑیاں تھی۔ اور جانوروں کابھی ۔ چرنا چرانا لگا رہتا تھا۔ ۔ اسکے بعد یہ بنایا گیا۔ اس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ صرف کاروبار کے لیے کیا گیا۔ ۔ اور ایک خاص بات یہ ہے کہ جس جگہ پر یہ مصنوعی مزار ہے اسکے ۔۔مشرق جنوب میں ایک طرف اور ایک مزار ہے ۔۔ جو چلے کا مالک ہے اسکی ماں یہاں کی نگرانی کرتی ہے۔۔ اور جو ابھی دوسری ...