حضرت سیدنا امام غزالی۔ رحمۃاللہ علیہ الوالی دینی خدمات و اثرات
حجۃالاسلام حضرت سیدنا امام غزالی علیہ رحمۃاللہ الوالی پانچویں صدی ہجری کی وہ مشہور شخصیت ہیں جنہیں اپنے معاصرین میں ایک نمایاں حیثیت اور مقام حاصل ہے بلکہ حافظ ابو الفضل عبد الرحیم عراقی علیہ الرحمۃ والباقی (متوفی 608ھ)فرماتے ہیں:علمائے کرام رحمہم اللّٰہ السلام کے نزدیک حضرت سیدنا امام غزالی علیہ رحمۃاللہ الوالی پانچویں صدی ہجری کے مجدد ہیں ولادت باسعادت آپکا نام نامی، اسم گرامی محمد بن محمد بن محمد بن احمد طوسی غزالی ،کنیت ابو حامد اور لقب حجۃالاسلام ہے۔ ولادت باسعادت 450ھ۔ طابران ،ضلع طوس، خراسان میں ہوئی خراسان مشرق میں واقع ایک وسیع صوبہ تھا ،اب اسکا ایک بڑا حصہ تقسیم ہو کر کچھہ افغانستان اور کچھ دیگر ممالک میں شامل ہو چکا ہے ابتدائی حالات آپ کے والد ماجد حضرت سیدنا محمد بن محمد علیہ رحمۃاللہ الصمد دھاگے کا کاروبار کرتے تھے،اسی نسبت سے آپ کا خاندان "غزالی"کہلاتا ہے ۔علامہ تاج الدین سبکی علیہ رحمۃاللہ القوی۔فرماتے ہیں ...